the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

چین کے جنوب مغربی صوبے یونن میں اتوار کو آنے والے 6.3 کی شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور



اس کا مرکز جنوب مشرقی صوبے وینپنگ سے 11کلومیٹر دور یونن صوبے میں تھا۔

امدادی کاموں میں مصروف رضا کار ابھی بھی کچھ افراد کے زندہ ہونے کے لیے پر امید ہیں اس کی بڑی وجہ 67 گھنٹے ملبے تلے دفن رہنے کے بعد زندہ ملنے والی خاتون ہیں ان کو نہایت ڈرامائی انداز سے ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے، زندہ بچائی جانے والی خاتون لیائو تینگوسی کی عمر 50سال سے زائد بتائی گئی ہے، ان سے قبل بھی ایک 76 سالہ شخص اور 88 سالہ خاتون کو ملبے سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

اب تک 589 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے یہ اعداد و شمار چین کی وزارت شہری امور(سول افئیرز) کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے ہیں۔

وزارت شہری امور کی ویب سائٹ پر مزید کہا گیا کہ زلزلے میں 2401 افراد زخمی ہوئے ہیں، قدرتی سانحے کے بعد متاثرہ علاقے سے 2 لاکھ 30ہزار افراد کو دیگر مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زلزلے میں 80ہزار مکان مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چین کی وزارت ڈزاسٹر ریلیف بیورو کے سربراہ نے سویلین امدادی رضا کاروں سے متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

پنگ چن من کا کہنا ہے کہ 72 گھنٹے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اس دوران متاثرہ علاقے میں دبے ہوئے افراد کو بچایا جا سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فوج اور پولیس کے 18ہزار ماہرین متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

عام افراد اور سویلین امدادی کارکنوں کی جانب سے اس پہاڑی علاقے میں مختلف اشیاء پہنچانے کی کوشش کی جا ر ہی ہے جس کے باعث دشوار گزار پہاڑی راستے پر ٹریفک جام کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور سرکاری امدادی ایجنسیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اسی باعث ان سویلین رضا کاروں سے وقتی طور پر رکنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چین میں 2012 میں آنے والے 5.7شدت کے زلزلے میں بھی 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 

 

 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.